لاہور( این این آئی)ضلعی حکومت نے ماہ جون کیلئے ریٹ لسٹ جاری کر د ی، چاول ، دالوں ،بیسن ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں10روپے سے45روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آٹا سبزتھیلا20کلو 980روپے جبکہ 10کلوکا تھیلا490روپے میں فروخت کیا جائے گا،چاول باسمتی سپر نیا 45روپے اضافے سے200روپے فی کلو،
دال چنا باریک 15روپے اضافے سے160، دال چنا سپیشل 20روپے اضافے سے180،دال مسورموٹی امپورٹڈ15روپے اضافے سے255،دال ماش دھلی ہوئی
امپورٹڈ20روپے اضافے سے295،دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ10روپے اضافے سے255،دال مونگ چھلکے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا
اور اس کی قیمت 145روپے فی کلو،کالا چنا موٹالوکل20روپے اضافے سے165،کالا چنا باریک لوکل17روپے اضافے سے155،سفید چنا موٹاامپورٹڈ30روپے اضافے
سے270،بیسن20روپے اضافے سے175،دودھ10روپے اضافے سے120 جبکہ دہی کی قیمت10روپے اضافے سے140روپے مقرر کی گئی ۔
مختلف مقامات پر دودھ 125روپے جبکہ دہی 160روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔بیف او رمٹن کی قیمت جاری نہیں کی گئی۔