جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے ترکی کا سرکاری نام تبدیل کر کے کیا نام رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی، جانئے

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اقوام متحدہ نے جمہوریہ ترکی کا نام ترکی سے تبدیل کر کے ترکیہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو

ایک مراسلہ موصول ہوا جس میں تمام انتظامی امور کے لیے ترکی کے بجائے ترکیہ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ خط موصول ہوتے ہی ملک کے نام کی تبدیلی کا اطلاق ہو گیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو جمع کرائے گئے مراسلے کے حوالے سے تمام عالمی تنظیموں کو بھی باضابطہ آگاہ کیا۔عالمی اداروں کو ارسال کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل نام تبدیلی کے لیے موثر ماحول بنانے میں کامیابی ملی۔ترک صدر نے دسمبر میں ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام ترکی کو انگریزی میں تبدیل کرکے ترکیہ کرنے کا اقدام شروع کیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک میں تیار کی جانے والی چیزوں پر لفظ ترکی کے بجائے ترکیہ استعمال کریں۔انہوں نے کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے میڈ اِن ترکیہ استعمال کریں اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیہ کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…