لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں اور ائیر لائنز کے کرایوں میں بھی اضافے کا قوی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں چلنے وی ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز پر مشتمل سمری وزارت کو بھجوا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے سالانہ 20ارب روپے کا ایندھن خریدتا ہے اور پیٹرولیم قیمتوںمیں اضافے کے بعد ایندھن کی مد میں اخراجات کا سالانہ حجم 25 ارب تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قومی و نجی ائیر لائنز کی جانب سے بھی اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے ۔