اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کو پاکستان کیلئے بیرونی دشمنوں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لٹیروں کا یہ ٹولہ پاکستان کیلئے بیرونی دشمنوں سے زیادہ خطرناک ہے۔ان کی اصل ترجیح اپنے آپ کو این آر او ٹو دے کر خود کے خلاف کرپشن کیسز کا خاتمہ،
دھاندلی زدہ الیکشن ، اپنے غنڈوں کے ذریعے ریاستی اداروں کی تباہی اورمقدمات اور سرکاری طاقت کے ساتھ اپوزیشن کو کچلنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی او رلوڈ شیڈنگ کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کی کال دیدی
۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بد ترین مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ پرامپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے وہ نہ صرف احتجاج میں شرکت کریں بلکہ حلقے کے کارکنان اور ووٹرز کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔