ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے
کراچی(این این آئی)حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم کو میئر کے اختیارات پر سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے شکایت پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو میئر کے اختیارات پر سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے شکایت پیدا ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب بے اختیار میئر دینے کو تیار ہیں، ایسا میئر جس کے پاس کچرا اٹھانے کا بھی اختیار نہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے موجودہ حکمراں اتحاد میں جن شرائط پر شمولیت اختیار کی تھی اس میں مضبوط بلدیاتی نظام اور میئر کو مکمل بااختیار بنانے کی شرائط بھی شامل تھیں۔
اسی حوالے سے ایک ماہ قبل ایم کیو ایم نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کا ڈرافٹ پی پی کے حوالے کردیا تھا، 150 صفحات پر مشتمل ڈرافٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تیار کیا گیا تھا جس میں بلدیاتی ادارے ، اتھارٹیز مئیر کے ماتحت کرنے کی شق کو خاص طور پر شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں انتظامی، مالی اختیارات بھی میئر کے ماتحت کرنیکی شق شامل کی گئی ہے جبکہ بلدیاتی نظام کو میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی شکل میں چلانے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔