اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پینے کے پانی کا مسئلہ چین نے پاکستان کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا 

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) چینی ناظم الامور نے کہا ہے کہ گوادر میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے،تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور نے کہا سی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی، میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے، سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چینی ناظم الامور نے کہا سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے، کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گوادر پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے،چین گوادر کی ترقی کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان میں فیڈریشن کے تحفظ کیلئے سی پیک کا کردار ہے،سی پیک کے ذریعے پاکستان کے عوام کا طرز معاشرت تبدیل ہورہا ہے۔ساتویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 2014 سے میڈیا فورم کا انعقاد کیا جاتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، چین نے کورونا وباء کے دوران ویکسین، آلات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو فراہم کئے، ذوالفقار علی بھٹو نے چین پاکستان تعلقات کو نئی جہت دی، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاک چین تعلقات کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کیلئے اقدامات کئے، مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان یہ یقین رکھتا ہے کہ چین پاکستان کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے، گوادر پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے اور چین گوادر کی ترقی کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان میں فیڈریشن کے تحفظ کیلئے سی پیک کا کردار ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کے عوام کا طرز معاشرت تبدیل ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…