پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر،اسد قیصرکی گرفتاری سے روک دیا

datetime 2  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے حماد اظہر کو11 روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔حماد اظہراپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکراسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔اسد قیصرکیخلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اوردیگرفریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اورایف آئی اے درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔علاوہ ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی ہدایات کے مطابق مہنگائی کررہی ہے، 11 جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں، امپورٹڈ حکومت فیصلے نہیں کر سکتی۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ملیشیا ہے نہ کوئی فورس ہے، ہم قائداعظم کے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حالات بہت خطرناک ہیں اداروں کو سنجیدگی سے صورتحال کو دیکھنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے ہمارے ہیں، پاکستان ہماری جان ہے، ہماراجینا مرنا اس ملک میں ہے، عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا، ہم نے عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹانا ہے اور عوام میں بھی جاناہے۔ سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گیاورعوام میں بھی جائیں گے، ہم چاہتے ہیں عوام کے پاس جایا جائے اور فریش مینڈیٹ لیا جائے، ہم عدالت میں پیش ہوئے تھے کہ ہمارے خلاف تمام کیسز ایک عدالت میں کر دیے جائیں، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر مختلف صوبوں میں مختلف تھانوں میں مختلف کیسز ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…