منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا عمران خان کے بیان پر ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کا پاکستان مخالف بیان،پیپلزپارٹی نے عمران خان کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زردادی نے پاکستان مخالف بیان کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی ہدایت کے بعد عمران خان کے بیان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں احتجاج کی حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دے دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندر بھی اٹھائیں گے، فارن فنڈنگ لینے والے تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پر معافی مانگے۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک تین ٹکڑوں میں ٹوٹنے اور نیوکلیر اثاثے چھن جانے کا بیان قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ کیا کوئی سابق وزیراعظم ملک اور اس کے اثاثوں کے لئے اس طرح کی گفتگو کرتا ہے؟ ،عمران خان کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اداروں اور ملک کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں خود بے نقاب ہو گئے ہیں، یہ ایسی ذہنی کیفیت میں مبتلا ہیں جن میں یہ خود کو درست اور ساری دنیا کو غلط سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی لیکن عمران خان چاہتے ہیں فوج ان کے حق میں مداخلت کرے، ان کی نظر میں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا ہی فوج کا درست فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ میں بری طرح ناکامی کے بعد اب یہ اداروں کو کہہ رہے کہ حکومت کو نکالیں، لک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر کھڑا کر کے اب یہ مسیحا بننے کی کوشش کر رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ناکام حکومت کو گھر بھیجنے کا مقصد ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…