ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے وفاداری کی سزا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے 3 رہنمائوں کو سزائے موت

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آئی این پی)1971ء میں پاکستان کا ساتھ دینے اور جنگی جرائم کے الزامات عائد کرنے کے بعد بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 3 رہنمائوں کو سزائے موت سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے تین افراد کو 1971 میں پاکستان کا ساتھ

دینے اورجنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزامات پر موت کی سزا سنادی۔اس ضمن میں سینئر پراسیکیوٹر سید حیدر علی کے مطابق مجرموں میں سے ایک مفرور ہے اور اس کی غیر حاضری میں مقدمہ چلایا گیا لیکن دیگر دو کو ذاتی طور پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، تینوں افراد کا تعلق جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے ہے۔بنگلہ دیش میں اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو 1971 کے جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2010 میں متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دیا تھا جس نے جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو پھانسی اور سزائیں سنائیں، جس کے نتیجے میں ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یاد رہے، سزا پانے والوں میں 68 سالہ رضا الکریم مونٹو جنوبی ناگوان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر رہ چکے ہیں، دیگر افراد میں 64 سالہ نذر الاسلام اور 62 سالہ شاہد موندل شامل ہیں۔ ان میں سے نذر الاسلام کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ مفرور ہیں اور انکو انکی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…