پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

42 سالوں بعد ٹیکنالوجی کی مدد سے دو بچھڑے بہن بھائی مل گئے

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )1970میں بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں میری کیتھرین نامی خاتون بلیو مانٹین نامی چلڈرن ہوم چلاتی تھیں۔ جہاں دو بہن بھائی وجیا اور راج کمار بھی رہتے تھے۔1979میں راج کمار کو ڈنمارک اور وجیا کو امریکہ کے ایک جوڑے نے گود لیا اور ان کے نام کیسپر اینڈرسن اور ڈاین وجیا رکھ دئیے، اور ایسے دونوں بہن بھائی الگ الگ ملکوں میں جا بسے۔

اب 42 سال بعد ڈی این اے ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی نے دونوں بہن بھائیوں کو پھر سے ملا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وجیا کو یاد ہے کہ ان کا ایک چھوٹا بھائی تھا لیکن جب کیسپر کو گود لیا جا رہا تھا وہ اس وقت بہت چھوٹے تھے۔ انھیں یاد نہیں تھا کہ ان کی کوئی بہن بھی ہے۔ وجیا کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ تین سال کی تھیں تو ان کی ماں نے انھیں یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ وہ کھانا لینے باہر جا رہی ہیں، اور اس کے بعد انہوں نے اپنی ماں کو کبھی نہیں دیکھا۔راج کمارکا کہنا تھا کہ وہ دو بار بھارت آئے لیکن چلڈرن ہوم بند ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی بھی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تاہم پھر ان کے دوست نے انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کا مشورہ دیا، اور کہا کہ بہت سی کمپنیاں ایسی ہیں جو ڈی این اے کے نمونوں کی جانچ کر کے اپنے سٹورز میں رکھے ہوئے نمونوں سے میچ کرتی ہیں۔جس کے چند ماہ بعد ہی انہیں امریکا سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کے ڈی این اے کا نمونہ کسی حد تک کیسپر کے نمونے سے ملتا جلتا ہے۔راج کمار کا کہنا تھا کہ میں اپنے والدین کی تلاش میں بھارت آیا تھا لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک بہن بھی ہے، جس سے 2019 میں پہلی بار فون پر بات ہوئی، لیکن کورونا پابندیوں کی وجہ سے وہ مل نہیں سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…