جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالام (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کیخلاف درج کیا جائیگا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران ہمارے پر امن کارکنوں اور بہن بھائیوں پر بدترین تشدد کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کے خلاف درج کیا جائے گا اورامپورٹڈ حکمرانوں سے ان پرہونے والے تشدد کا بدلہ ہرصورت لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے میرے خلاف ایف آئی اے درج کروائی ہے ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرلیں۔ امپورٹڈ حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو پہلے سے زیادہ تعداد میں عوام نکلیں گے۔ ہم خان کے سپاہی ہیں کسی سے نہیں ڈرتے۔وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ چور لٹیرے قوم کے وسائل چوری کرکے بیرون ملک اپنے اثاثے بنائیں۔ پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتی ہم اس ملک کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے اور آدھے سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا ہے پٹرول 30 روپے لیٹر اور ا?ٹا 18 روپے فی کلو مہنگا کردیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کالام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا اوراسکولوں اورمساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔

منصوبے کے تحت صوبے میں 8000 اسکولوں کوشمسی توانائی فراہم کی گئی ہے جس پرساڑھے 4 ارب روپے لاگت ا?ئی ہے جبکہ 4000 مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کا منصوبہ ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے تقریباً 4 ارب روپے لاگت کے 88 میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی رہائشی کالونی اورکالام میں شاہی کرکٹ اسٹیڈیم کا کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اسٹیڈیم کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ 2.8 ارب روپے ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کالام کیمپس اورسڑکوں اورپلوں کی تعمیرکے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…