پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کیا فوج نے سمیع ابراہیم کے بیان پر کوئی شکایت کی ؟اسلام آباد ہائی کورٹ

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن) اسلام آباد چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ارشد شریف اور سمیع ابراہیم کی ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے پچھلے دو سال سے اپنے سارے کام چھوڑ کر صرف سوشل میڈیا دیکھ رہی ہے،ایف آئی اے کے خلاف صرف صحافی ہی کیسز لے کر آتے ہیں اور تو کوئی نہیں، پرائیویسی بہت اہم چیز ہے لیکن وہ عام لوگوں کیلئے ہے ،

عدالت نے پوچھا ارشد شریف کے خلاف کیا کارروائی کر رہے ہیں؟ جس پر ایف آئی اے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے معاملے پر عدالتی ہدایت کے مطابق پی ایف یو جے سے رابطے میں ہیں، سمیع ابراہیم کی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا ہے، ایف آئی اے افسر نے سمیع ابراہیم کی ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر سنایا،سمیع ابراہیم نے کہا آرمی چیف بتائیں یہ لوگ کس کے کہنے پر اکٹھے ہوئے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے کس کا کہا تھا کون لوگ اکٹھے ہوئے ہیں؟کیا آپ ارکان پارلیمنٹ کا کہہ رہے تھے؟پارلیمنٹ کی بے توقیری آپ سے تو امید نہیں کی جا سکتی، پارلیمنٹ میں ایک آئینی تبدیلی ہوئی، آپ کو ایسے تو نہیں کہنا چاہیے تھا،آپ اس ملک کی تاریخ دیکھیں 35 سال مارشل لاء لگا رہاآئین کو دو بار معطل کیا گیا ،ایک کاغذ کا ٹکڑا کہا گیا،فوج کی بھی اپنی عزت ہے اور ہونی بھی چاہیے وہ قربانیاں دے رہے ہیں شہید ہو رہے ہیں فوج کی عزت تب ہو گی جب وہ آئین کے مطابق کام کرینگے سمیع ابراہیم نے اگر ایسا کہا بھی تو یہ جرم کس طرح سے ہو گیا؟کیا فوج نے کوئی شکایت کی ہے، پیکا کا سیکشن 20 کس طرح سے لگ گیا؟ہماری ایک دلیر اور بہادر فوج ہے، وہ بیانات سے تو intemidate نہیں ہو گی، ہماری فوج اتنی کمزور تو نہیں کہ اس میں mutiny کا خطرہ ہو جس پر ایف ائی اے نے عدالت کو بتایا کہ

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال بتائیں عدالتیں رات کو کیوں کھلیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں رات کو کھلنے کا جواب میں دے دیتا ہوں آئین کی حفاظت عدالت کی ذمہ داری ہے جب آئین کو خطرہ ہو گا تو عدالت کھلے گی سپریم کورٹ نے تو پہلا آرڈر ہی یہی کیا تھا یہ عدلیہ یا فوج کو intemidate تو نہیں کر سکتے ایف آئی اے کو اس حوالے سے کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہیے ،کیا آپکے خیال میں انکے غلط بیان سے فوج یا عدلیہ intemidate ہو سکتی ہے؟یہ ایف آئی اے کا کام نہیں ہے اور بہت بڑے بڑے کام ہیں وہ کریں

غالباً ایف آئی اے پچھلے دو سال سے اپنے سارے کام چھوڑ کر صرف سوشل میڈیا دیکھ رہی ہے،ایف آئی اے کے خلاف صرف صحافی ہی کیسز لے کر آتے ہیں اور تو کوئی نہیں پرائیویسی بہت اہم چیز ہے لیکن وہ عام لوگوں کیلئے ہے سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی اے کو شکایت کس نے کی تھی؟ جس پر ایف ائی اے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے سمیع ابراہیم کے خلاف سوموٹو نوٹس لیا جس پر سمیع ابراہیم نے عدالت کو بتایا کہ ہم اپنی عدلیہ اور فوج کی عزت کرتے ہیں مقصد intemidation نہیں تھااس عدالت کے بارے میں کتنا کچھ کہا گیا، کیا یہ عدالت کبھی گھبرائی ہے؟اس عدالت کے جو فیصلے ہیں وہ خود ہی سچ کو سامنے لائیں گے عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…