جے پور(این این آئی)بھارتی اسکول پرنسپل کی بیوی کے ہاتھوں پٹائی، شکایت لئے عدالت پہنچ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے اسکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف
عدالت مین شکایت درج کروا دی ۔شہری کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر اسے بے دردی سے مارتی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیتی ہے۔ اہلیہ کے تشدد سے پریشان پرنسپل نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے اور بیوی کے خلاف ضروری ثبوت اکھٹے کر کے عدالت جا پہنچا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بیوی اسے کرکٹ کے بلے سے مار رہی ہے، پرنسپل نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کرتی ہے۔تشدد کا نشانہ بننے والے پرنسپل نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور عدالت نے اسے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ شخص نے تقریبا سات سال قبل سونی پت کی رہنے والی سمن کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔