جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی بیرونی سازش سے نہیں ہوئی عمران خان کے الزامات پر برطانیہ نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 26  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج جیمس ہیپی نے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کی وجہ سے کوئی سازش کی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی میں مکمل طور پر پاکستان کے اندرونی معاملات کار فرما ہیں۔

برطانوی وزیر پاکستان کے دو روزہ دورے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے وڈیو خطاب کررہے تھے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق  برطانوی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق وزیر اعظم عمران خان سازش کا الزام لگا کر لانگ مارچ کررہے ہیں جس میں ان کا مطالبہ ہے جلد الیکشن کروائے جائیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس الزام کے بعد عمران خان سے ان کی حکومت مایوس ہوئی کیونکہ حکومت کی تبدیلی پاکستان کے اندرونی معاملات کی وجہ سے ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو کے کے مابین دیرینہ اشتراک کار موجود ہے اور دونوں ممالک اور عوام کے مابین تاریخی روابط موجود ہیں۔ وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسے بہترین انداز میں منایا جائے گا اور اس سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزیدبڑھانے کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…