اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لانگ مارچ، نواز شریف نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ ،آئی ایم ایف سے مذاکرات ،قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔

ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس میںمسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، سردار اویس لغاری سمیت دیگر شریک ہوئے ۔جبکہ پارٹی قائد محمد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی کہ حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کونہ روکے لیکن انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے ،نوازشریف کی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو پارٹی فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان مرتب کر کے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔نواز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ رانا صاحب آپ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے تیار رہیں،ملک کو انتشار کرنے والوں کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ کہا کہ اگر آئی ایم ایف عوامی ریلیف پیکیج نہیں ملتا

تو بڑے فیصلے کر لیے جائیں، لانگ مارچ پر اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے۔پنجاب میں نمبر گیم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں مزید جلسے کیے جائیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا شور عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے مچایا گیا۔انتخابی اصلاحات کا بل جلد تیار کرکے اسے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…