بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

سقوطِ کابل کے بعد بہت سے افغان فوجی پاکستان فرار ہوئے، امریکی سرکاری رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایک سرکاری امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق افغان حکومت کے بہت سے فوجی سقوطِ کابل کے بعد بھاگ کر پاکستان چلے گئے، پاکستان اور ایران میں سرحدی گزرگاہوں پر قبضے نے بھی سابق افغان حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی

تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے رپورٹ کیا کہ جولائی 2021 میں طالبان نے پاکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا۔اس پیش رفت کے ذریعے افغان حکومت کو کسٹم کی اہم آمدنی سے محروم کر دیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست 2021 میں کابل طالبان کے قبضے میں آنے سے چند ہفتوں قبل افغان فوجیوں نے پاکستان میں داخل ہونا شروع کر دیا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بہت سے افغان فوجی مبینہ طور پر پاکستان فرار ہو گئے کیونکہ افغان حکومت کے خاتمے سے چند ہفتے قبل طالبان کے اضلاع اور صوبائی دارالحکومتوں پر حملے تیز ہو گئے تھے۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے رواں سال کے اوائل میں رپورٹ دی تھی کہ اگست 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان 3 لاکھ سے زیادہ افغان فرار ہو کر پاکستان آئے تھے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کتنے فوجی تھے۔26 جولائی 2021 کو ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ افغان فورسز کے 46 ارکان جن میں 5 افسران بھی شامل ہیں، چترال میں داخل ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…