اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اضافی ملازمین رکھنے والوں کے اقامے کی تجدید و اجرا کے لیے بھاری اضافی فیس عائد

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی ) سعودی حکومت نے چار سے زائد غیرملکی افراد بحیثیت ملازم رکھنے والے سعودیوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔سعودی حکام نے مملکت میں گھریلو ملازمین سے متعلق اہم وضاحت جاری کی ہے، سعودی کابینہ کے اضافی گھریلو ملازمین کے قانون سے متعلق فیصلے پر اتوار22 مئی سے عمل

درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ سعودیوں کے لیے چار اور غیرملکیوں کے لیے دو سے زیادہ گھریلو ملازمین رکھنے کی پابندی کا قانون دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ کا آغاز بیرون ملک سے آنے والے نئے گھریلو ملازمین پر ہوگا جس پرعمل درآمد کا آغاز اتوار 22مئی سے شروع ہو گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ آئندہ برس سے نافذ کیا جائے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی کابینہ کے فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ ایسے سعودی شہری جن کے پاس چار سے زیادہ گھریلو ملازمین ہیں ان پر ہر اضافی ملازم کے اقامے کی تجدید و اجرا کے لیے 9600 ریال اضافی فیس عائد کی جائے۔ کابینہ کے فیصلے کا اطلاق ان غیرملکیوں پر بھی ہوگا جنہوں نے دو سے زیادہ گھریلو ملازم اپنی کفالت میں رکھے ہوئے ہیں وہ بھی ہر اضافی ملازم کے اقامے کے اجرا اور تجدید کے لیے اضافی فیس 9600 ریال ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ گھریلو ملازمین پر عائد ہونے والی اضافی فیس کے قانون کا دوسرا مرحلہ آئندہ برس 21 شوال 1444ہجری سے نافذ ہوگا۔ اس کا اطلاق نئے آنے والے گھریلو ملازمین یا پہلے سے موجود ملازمین پر ہوگا جس کے تحت چار سے زیادہ ہر ملازم پر 9600 ریال اضافی فیس ادا کرنا ہوگی جس کے بعد ان کا اقامہ تجدید کیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…