پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے ایوان میں محرک کے موجود نہ ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد نمٹادی جس کے بعد اجلاس 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کے آغاز سے قبل پنجاب اسمبلی کی طرف آنے والی شاہراہوں، پنجاب اسمبلی کے اندر داخلے کے راستوں

کی بندش اور بڑی تعدادمیں پولیس اہلکار تعینات ہونے کی وجہ سے غیر یقینی اور خوف و ہراس کی فضاء چھائی رہی ،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین نے دھرنا بھی دیا ، پی ٹی آئی کے اراکین حکومت جبکہ حکومتی اتحاد کے اراکین سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری کوپنجاب اسمبلی کے اندر اوراطراف میں تعینات کر دیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے تمام دروازوں کو بند کر دیا گیا ۔مال روڈ سمیت پنجاب اسمبلی کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بیرئیر اور خار دار تاریں لگا کر بند رکھا گیا اور اراکین اسمبلی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سمیت دیگر اراکین گاڑیاں پنجاب اسمبلی سے دور کھڑی کر کے پیدل چل کر پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم انہیں پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے سے روکدیا گیا ۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پولیس اہلکاروں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سے ملحقہ رہائش پذیر افراد کو اپنے گھروں کوجانے سے بھی روک دیا ۔ پیدل سفر کر کے پہنچنے والے مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے کچھ اراکین نے پنجاب اسمبلی کا مال روڈ کی طرف سے دروازہ کھلوانے کے لئے زور زور سے دستک دی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے دروازے نہ کھولے جس پر انہوں نے سپیکر چوہدری پرویز الہی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بعد ازاں مایوس ہو کر واپس چلے گئے ۔

اسی دوران تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بھی وہاں پہنچ گئے اور انہیں بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملی اورانہوں نے فیاض الحسن چوہان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور اتحادیوں نے حکمت عملی کے طو رپر پہلے صرف 20اراکین کو پنجاب اسمبلی بھیجا جبکہ باقی اراکین اسمبلی 90شاہراہ قائد اعظم پر انتظار کرتے رہے جنہوں نے بعد ازاں اسمبلی پہنچنا تھا۔ اسی دوران پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دئیے گئے اور اراکین کو گاڑیوں سمیت اندر داخل ہونے کی اجازت دیدی گئی ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت ساڑھے بارہ بجے کی بجائے دو گھنٹے سے زائد تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں صرف 26اراکین موجود تھے ۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد پینل آف چیئرمین نے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد پرکارروائی پر آغاز کیا تاہم محرک سمیع اللہ خان سمیت دیگر کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث تحریک کو نمٹا دیا گیا اور اس کے ساتھ اجلاس بھی 6جون تک ملتوی کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…