منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بہن بیٹی کا تقدس ملحوظ خاطرنہ رکھنا سیاسی اختلاف کا مطلب نہیں،خالد مقبول کی عمران خان پرشدید تنقید

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے، ماں، بہن، بیٹی کسی کی بھی ہو لائقِ عزت و تکریم ہے۔ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، سیاسی قائدین کی تقلید ان کے لاکھوں فالوورز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات قابل قدر ہیں، مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہمارے معاشرے میں سانجھی ہوتی ہیں اس لیے سیاسی اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ بہن بیٹی کا تقدس ملحوظِ خاطر نہ رکھا جائے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اس تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے مستقبل میں ایسی تقاریر و بیانات سے گریز کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…