منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے تمام اتحادیوں کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کریںگے،

فوری الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں کیساتھ باہمی مشاورت سے ہی ہو گا۔ انسدادِ منشیات عدالت میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ کہ تیل کی قیمت بڑھا کر غریبوں کے منہ سے نوالہ نہیں چھینیں گے، اگر شہباز شریف کو کام کرنے دیا جائے اور تمام اداروں کی جانب سے سپورٹ ملے تو ملک کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کی نازیبا گفتگو کی اس کی جتنی مذمت کی جائیکم ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے مریم نواز کے متعلق گھٹیا بیان دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہمارا معاشرے میں بھی اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،سینٹرل عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں کیا سوچتی ہوں گی پی ٹی آئی کا ایسا شخص ہمارا لیڈر ہونے کا دعوی کرتا ہے شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز اس قوم کی بیٹی ہے، عمران نیازی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…