لاہور (این این آئی)اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر شیریں مزاری کی رہائی کی ہدایت کی۔حکام اینٹی کرپشن کے مطابق شیریں مزاری کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، اْن سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا۔حکام کے مطابق متعدد بار شیریں مزاری کو الزامات کے جواب کے لیے بلایا لیکن وہ پیش ہی نہیں ہوئیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیریں مزاری پر جو الزامات ہیں، اْن سے متعلق جواب تو انہیں ہر صورت دینا ہی ہوگا۔حکام اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق شیریں مزاری کے خلاف کیس سابقہ دور میں بنا۔