پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے فخر زمان نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سلامی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاپ سکورر بنوں، گرمی میں کھیلنے کے عادی ہیں، باؤلرز کو تھوڑی مشکلات ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز کے

خلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ کافی عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے، ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشننگ کیمپ میں بھاگ دوڑ زیادہ ہوتی ہے، کیمپ میں زیادہ تر فٹنس پر کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمیز راجہ نے ملاقات میں کافی سپورٹ کیا، اچھی بات یہ ہے کہ رمیز راجہ نے معاوضہ بڑھانے کا کہا، معاوضوں کے بڑھنے سے ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ میں اچھا کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجا نے قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔جاری کنڈیشننگ کیمپ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے رول ماڈلز ہیں، کھلاڑی بلا خوف کرکٹ کھیلیں، اسکلز اور ڈسپلن ہی ہمارا بینچ مارک ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ آپ کو عزت دے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ بڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں نئی پچز تیار کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…