بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شیرانی کے جنگلات میں آگ ٗ جسٹس جمال خان مندوخیل کی چیف جسٹس سے از خودنوٹس کی درخواست

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کردی۔جسٹس جمال خان نے چیف جسٹس کو یہ درخواست کوئٹہ رجسٹری میں ضلع شیرانی

کے وکلاء کی جانب سے آگ کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کے دوران دی۔جسٹس جمال خان مندوخیل کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے اقدامات اور وسائل نا کافی ہیں، چیف جسٹس ازخود نوٹس لے کر حکومت کو آگ سے پیدا سنگین چیلنج سے مؤثر طور پر نمٹنے کی ہدایت دیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے ازخود نوٹس کی تحریری درخواست چیف جسٹس کو کوئٹہ سے اسلام آباد ارسال کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے مغل کوٹ کے جنگلات میں 9 مئی کی رات لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث آگ بلوچستان کے سرحدی علاقے منڑہ اور سْرلکئی تک پہنچ گئی۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ پھیل کر بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث درزندہ اڈے پر مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طور پر آباد خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی ، خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ،آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ۔اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے آبادی کونکال لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…