مریدوالہ(آن لائن)کار سوار ڈاکوؤں نے تاجر سے 26لاکھ روپے چھین لئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سات بجے کے قریب مامو کانجن کا گھی چینی کا تاجر ابوزر ملک ریکوری کر کے رجانہ سے اپنی گاڑی پر واپس ماموں کانجن آرہا تھاکہ تھا کہ ماموں کانجن مریدوالہ روڈ پر 507گ ب موڑ کے قریب روڈ پرتھانہ مریدوالا کی حدود میں پانچ کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے ابو زر کی گاڑی کے ٹائر فائرنگ کر کے برسٹ کر دئیے اور اس سے 26لاکھ نقدی چھین لئے اور فرار ہو گئے واقہ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سمندری ایس پی تاندلیانوالہ بھی جائے واردات پرپہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے