اسلام آباد (این این آئی)سیاسی رسہ کشی اور عالمی وبا کورونا کے خطرات کے باوجود رواں مالی سال ملکی معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کی صدارت میں نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مال سالی 2020-21 کے دوران نظر ثانی شدہ معاشی شرح نمو کا تعین کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ترقی کی شرح 5.97 فیصد متوقع ہے،گزشتہ مالی سال ترقی کی شرح 5.74 فیصد تھی۔ ذرائع کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو گزشتہ سال کی 3.48 فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال 4.40 فیصد ہو گئی،خدمات کے شعبے کی شرح نمو گزشتہ مالی سال کی 6 فیصد سے بڑھ کے 6.19 فیصد ہو گئی، صنعتی شعبے کی پیداوار گزشتہ سال کی 7.8 فیصد سے کم ہو کر 7.1 فیصد ہو گئی،ملک معیشت کا حجم گزشتہ سال کے 36 ہزار 573 ارب روپے سے بڑھ کر 38 ہزار 755 ارب روپے ہو گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں