پنجاب میں 26 منحرف ارکان کی متوقع برطرفی ، تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

18  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں 26 منحرف ارکان کی برطرفی کے باوجود تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جاری آئینی بحران اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کی

متوقع برطرفی کی صورت میں تحریک انصاف صوبے میں اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے371 ایوان میں وزیراعلی کےلیے186 ووٹ درکار ہے اور متوقع نااہلی کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی اتحاد میں کوئی 186ووٹ حاصل نہیں کرسکتا۔رن آف الیکشن پر ارکان کی اکثریت کی حمایت انتخاب میں معاون ثابت ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رن آف الیکشن پرپرویز الٰہی 2ووٹوں کی اکثریت سےوزیراعلیٰ منتخب ہوسکتے ہیں۔حمزہ شہباز 16 اپریل کو26 ارکان کی حمایت حاصل کرکے وزیراعلی منتخب ہوئے ، انھوں نے منحرف ،2آزاد اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن کی حمایت سے 197 ووٹ حاصل کیے۔منحرف ڈی سیٹ ہونے پر حمزہ شہباز کوصرف 171 ارکان کی حمایت حاصل رہے گی جبکہ پی ٹی آئی ،اتحادی ق لیگ اور 2 آزاد ارکان کی حمایت سے کل تعداد 195 ہے۔منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس 169 ارکان کی حمایت برقرار رہے گی۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں سے دو مسیحی اعجاز مسیح، ہارون مسیح اور تین خواتین ارکان بشمول عائشہ چوہدری,، ساجدہ یوسف اور عظمی کاردار کی جگہ تحریک انصاف فوری نئے ارکان اسمبلی نامزد کرے گی۔اسپیشل سیٹس پر ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کی جگہ پی ٹی آئی کے نئے ارکان کی حلف برداری کے بعد تحریک انصاف اہنے اتحادیوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ایوان کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔رن آف الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو 174 جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار کو 171 ووٹ ملنے کی توقع ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…