پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ دورہ لندن کے اخراجات کس نے اٹھائے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم اور وزراء نے لندن کے اخراجات خود اٹھائے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے، ان کے دورہ لندن میں مسلم لیگ (ن )کے کئی اہم رہنما بھی شہباز شریف کے ہمراہ گئے تھے

جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔وزیر اعظم کے وفد کے ہمراہ لندن جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی تھی کہ وفد کے دورہ لندن کے اخراجات آخر کس نے اْٹھائے تھے۔جس کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے اپنے خرچوں پر لندن گئے تھے۔مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ کچھ لوگ بزنس جبکہ کچھ اکانومی کلاس میں گئے تھے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ وفد صرف اپنے خرچے پر ہی لندن نہیں گیا بلکہ لندن کے ہوٹل میں اپنے خرچے پر ہی ٹھہرا تھا۔وفاقی وزیر نے ان تمام افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا جن میں کہا جارہا تھا کہ وفد حکومتی خرچے پر لندن گیا تھا۔اس موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس فرح گوگی یا احسن جمیل گجر ہوتا تو ہم بھی شاہانہ خرچے کے تحت لندن کا دورہ کرتے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…