ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم افغانستان ہجرت کر جائیں گے وہاں ہمارا گزارہ ہو جائے گا پاکستان میں نہیں ہوگا ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کریگا اس سے تو بہترہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزرا تو ہوجائیگا۔

پشاور میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب میں محمود خان نے کہاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت اورتعلیم میں اصلاحات لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ریجن میں ایک بڑا اسپتال بنائیں گے جو نجی شعبے کے تعاون سے بنے گا کیونکہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں۔ محمود خان نے کہا کہ ملک میں امپورٹڈ حکومت ہے، ان کے پاس تیل کی قیمت کیحوالے سے اختیارات نہیں، یہ امریکی احکامات پرعمل کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں اور میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا، پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، مرکزی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک پر بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا؟ سینما میں ٹکٹ بلیک کرنے والے اور اس کا بیٹے کو بیٹھا دیا گیا ہے، اس سے تو بہترہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزارا توہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…