جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیل کا دورہ کرنے پر شدید تنقید کا شکار معروف پاکستانی صحافی نے شیریں مزاری کو آئینہ دکھا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نےاسرائیل کا دورہ کرنے  پر معروف صحافی احمد قریشی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔شیریں مزاری کو جواب دیتے ہوئے احمد قریشی نے کہا آج کی خودساختہ پی ٹی آئی اسرائیلی مخالف 2005میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جب ان کے باس اس وقت کی پرویز مشرف

حکومت کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ترکی میں پہلی پاکستان اسرائیل میٹنگ کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے درآمدی لائسنس ختم کردیا تھا اس وقت اعتراض نہ کرکے انہوں نے اپنی نوکری بچائی پاکستانی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقات پر اعتراض نہیں کیا وہ اس عہدے پر2008 تک رہی۔احمد قریشی نے اپنے ٹویٹ میں قصوری کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی۔ جون 2021ء میں عمران حکومت کے مشیروں کے اسرائیل کے دورے کی خبریں سامنے آئیں.اس وقت عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا اس کے کچھ عرصے بعد وزیراعظم کے مشیر طاہر اشرفی اور خود زلفی بخاری نے اس دورے کی تردید کی تھی اس وقت پارلیمنٹ میں بھی سوالات اُٹھائے گئے تھے کہ کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا ہے.پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے اس دورے کے بارے اس وقت کہا تھا کہ پاکستانی عہدے داروں کے دورہ اسرائیل سے متعلق دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔ اس وقت پاکستانی عہدے داروں کے دورہ اسرائیل کی خبر اسرائیلی اخبار ہیوم نے اسلام آباد میں موجود ذرائع سے دی تھی، جس کی اس وقت کے مشیر معید یوسف اور ذلفی بخاری نے تردید کی۔سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی سامنے آتی رہیں کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ یہودی خاندان سے ہے اسی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں ہوتی لیکن عمران خان کی طرف سے ملک کی معاشی صورت خراب اور سیاسی ابتری کی وجہ سے یہ اقدامات پس پردہ چلے گئے۔ متحدہ عرب امارات،مصر،اردن،ترکی اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…