جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نئی سم یا امدادی سکیم کے ذریعے فنگر پرنٹس لینے والا گروہ سرگرم، پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)مفت میں نئی موبائل فون سم، امدادی اسکیموں میں انعام نکلنے یا ایسی ہی دوسری فری پرکشش خدمات کی فراہمی کا جھانسہ دے کر شہریوں کے فنگر پرنٹس اور دیگر معلومات حاصل کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے جو یہ اہم ڈیٹا شہریوں کے بینک، موبائل اکاونٹس سے رقوم نکالنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کچھ جعلساز شہریوں کو چلتے پھرتے مفت میں موبائل سم کارڈز یا امدادی اسکیموں کا دھوکہ دے کر ان کے انگوٹھوں یا انگلیوں کے نشانات لے کر محفوظ کرلیتے ہیں، شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں، یہ قیمتی ڈیٹا غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔پی ٹی اے نے شہریوں کو فنگر پرنٹس دیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرراہ کسی پرکشش آفر دینے والے کو اپنا فنگر پرنٹ یا قیمتی ڈیٹا ہرگز نہ دیں بلکہ اپنی ضرورت کے تحت اطمینان کے بعد اپنے فنگر پرنٹس کسی مجاز سیلز شاپ، کسٹمر سروس سینٹر، فرنچائز یا انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کا موثر نظام رکھنے والے ریٹیلر کو ہی دیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق شہری فنگر پرنٹس دیتے وقت اپنے پاس یہ تفصیلات ضرور نوٹ کرلیں کہ انہوں نے کس موبائل فون کمپنی یا کسی ادارے کے سیلز آفس کا کب وزٹ کیا؟ فنگر پرنٹس دینے کا مقصد، سیلز چینل کا نام اور پتہ وغیرہ بھی تاریخ کے ساتھ محفوظ رکھیں تاکہ ان ایام میں شہری کے ساتھ کوئی دھوکہ دہی ہوئی ہو تو اس کا سدباب کیا جا سکے۔حکام کے مطابق کسی دھوکہ دہی کا شبہ ہونے پر پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر یا ویب سائٹ کے ذریعے پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…