اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کیلئے ایئر پورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے ایئر پورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق عمران

خان کو آمد اور روانگی کیلئے وی آئی پی لائونج استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو وہ ایئرپورٹ لائونج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیر اعظم استعمال کرتے تھے۔پی ٹی آئی کے خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، ان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کیلئے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے جان سے مارنے کی سازش کون کر رہا ہے ہمارے علم میں لائیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان امریکی سازش جیسا دوسرا فراڈ بیانیہ ہے، وہ اس قسم کے ڈرامے کرنے کے ماہر ہیں امریکی سازش کا ڈرامہ کچھ دن چل کر مدھم پڑ گیا تھا تو آج ایک نیا ڈرامہ چلانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پرلیا جاسکتا ہے انہوں نے بیان دیا ہے تو حکومت انکوائری کرانے کو تیار ہے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں یا انتظامی دیانتدار افسر لگادیتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سارے ثبوت دیں پتہ چل جائیگا حقیقت ہے یا فراڈ ہے انہوں نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے امریکی سازش کا بیانیہ چلایا تھا اب پورا یقین ہے کہ وہ فراڈ بیان دے رہے ہیں۔رانا ثنا نے کہا کہ حکومت عمران خان کومکمل سیکیورٹی فراہم کررہی ہے انہیں سابق وزیراعظم ہوتے وزیراعظم لیول کی سیکیورٹی دی حکومت سیکیورٹی دے رہی ہے توعمران خان حکومت کےعلم میں لائیں، ویڈیو ہمیں دیں بتائیں وہ کون لوگ ہیں تاکہ انکوائری ہو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…