جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ‘ ملازم گرفتار

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ٗ لاہور (آئی این پی)کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پولیس کے بعد انسداد تجاوزات فورس نے چھاپہ مارا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل دوسری بار بھی گھر پر نہ ملے تو انسداد تجاوزات فورس نے مقدمے میں نامزد حلیم عادل کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔حکام انسداد تجاوزات فورس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل نے

انسداد تجاوزات کیس میں ضمانت نہیں کرائی۔اس سے پہلے ہفتے کی رات کو بھی پولیس حلیم عادل کے گھر پہنچی تھی اور مقدمے میں ضمانت کے کاغذات دیکھ کر واپس چلی گئی تھی۔حلیم عادل شیخ نے آصف زرداری پر مخالفانہ کارروائی کا الزام لگا دیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور دیگر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، چھاپے کے خلاف جہاں ہو سکا جائیں گے۔ادھر پی ٹی آئی کارکنان نے حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے کہا ہے کہ ناکام حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے۔اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ رات گئے حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کا داخلہ سرِ عام چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے۔حسان خاور نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پہ دہشتگردی کا مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مدعو تھے۔

امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی سے جو انتقام لے رہی ہے وہی پی ڈی ایم کی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی نہ کرنے کے دعوے داروں یہ انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی تحریک کونہیں روکا جاسکتا۔حسان خاور نے کہا کہ فیصل آباد کا آج ہونے والا جلسہ ایک بار پھر ثابت کرے گا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، وقت سے بہت پہلے جلسہ گاہ میں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی گواہی ہے کہ وہ حکومتی غنڈہ گردی سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور اب امپورٹڈ حکومت کے بہکاوے میں نہیں آنے والے، پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناکام امپورٹڈ حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…