اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان قوم کو امریکی ایجنٹوں سے نجات دلا کر دم لیں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو امریکی ایجنٹوں سے نجات دلا کر دم لیں گے، ہماری اصل خوشی اسی دن ہوگی جس دن ہم چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ان امریکی ایجنٹوں سے نجات پائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز امیر چوک میں نائب صدر لاہورفیاض بھٹی کی جانب سے آزادی مارچ کی تیاریوںکے حوالے سے منعقد کئے گئے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے چیئرمین عمران خان کی کال پر لبیک کہہ کر ثابت کر دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ عوام نے عمران خان کی کال پر لبیک کہا ہے اور لوگ جوق در جوق گھروں سے نکلے ہیں ، امپورٹڈ حکومت کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ، قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی اورتب تک واپس نہیں لوٹے گی جب تک اس کرپٹ ٹولے کو واپس ان کے گھروں کو نہیں بھیج دے گی۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے معیشت کابیڑا غرق کردیا اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ڈالر آسمانوں سے باتیںکررہا ہے جبکہ روپیہ دن بہ دن گر رہا ہے ۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔قوم کا کاہی مطالبہ ہے فوری انتخابات کروائے جائیں۔امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔عوام ان کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھنک دیں گے۔حقیقی آزادی کیلئے قوم جاگ چکی ہے ۔اس کا راستہ روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…