اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے جیو نیوز کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں تقسیم واضح طور پر نظر آ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کب ہونگے؟ اور موجودہ حکومت کب تک اقتدار میں رہے گی؟ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) میں تقسیم واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ شہباز شریف جو بات لندن جا کر نواز شریف سے کر رہے ہیں، وہ پاکستانی قوم کو بھی بتائیں، بات واضح ہو جائے گی۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سب کو کام پہ لگایا ہوا ہے، پہلے الیکشن پھر ریفارمز والا معاملہ ہوگا۔ عمران خان کا گند صاف کرنا ہے یہ نگران حکومت ہی کرے گی۔ حامد میر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد تین چار مہینے میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔