اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان رکن رضا ربانی کھر نے سابق حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جی ٹی روڈ تباہی کا شکار ہے بتایا جائے مرادسعید کو بیسٹ ایوارڈ کیوں ملا۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان رضا ربانی کھر نے کہاکہ جی ٹی روڈ تباہی کا شکار ہے بتایا جائے مرادسعید کو بیسٹ ایوارڈ کیوں ملا؟۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ میں چیلنج کرتا ہوں مرادسعید نے 2600کلومیٹر سڑکیں بنائی ہوں ،مرادسعید نے ایک سو کلومیٹر بھی موٹروے نہیں بنائی۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہاکہ وزرا ء کیوں ایوان میں نہیں آتے ،وزرا ایوان میں نہیں آتے تو ایوان کیسے چلے گا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کے سوالات تھے وہ نہیں آئے، وزارت مواصلات کے سوالات موخر کئے جائیں۔