واشنگٹن (این این آئی) امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ ایک دیوہیکل سیارچہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق، دیوہیکل سیارچہ 388945 (2008 TZ3) 16مئی کو 2 بجکر 48 منٹ پر ہمارے سیارے کے بہت قریب ہوگا، اس سیارچیکی چوڑائی 1,608 فٹ ہے۔ناسا نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی سیارچہ زمین سے ٹکراتا ہے تو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے، لیکن خلائی سائنسدانوں کے حساب سے 16 مئی کو سیارچہ زمین سے تقریباً 25 لاکھ میل کے فاصلے سیگزرے گا۔بظاہر سننے میں یہ فاصلہ بہت زیادہ لگ رہا ہے، لیکن خلا میں یہ فاصلہ زیادہ نہیں ہے اور اسی لیے ناسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزرے گا۔