اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سبسڈی ختم کی جائے ،ذرائع کے مطابق اس ماہ 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے،بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔