اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ ریما خان کا بیٹا 7سال کا ہو گیا‘ڈاکٹر بننے کا عزم دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں ،شاہدخان آفریدی کا شیدائی نکلا

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ماضی کی نامور ہیروئن اور معروف اداکارہ ریما خان ایک عرصہ تک پاکستان شوبز انڈسٹری پر چھائی رہیں جبکہ ان کے شوہر طارق شہاب پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ہیں جو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دل کے بڑے اسپتال میں سرجن ہیں۔ایسے میں ان کا بیٹا بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ اس بارے میں

گذشتہ روز اداکارہ ریما خان نے انڈس اسپتال کے دورے کے دوران بچوں سے ان کی خواہشات پوچھنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ازخود ہی انکشاف کردیا۔انہوں نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ایک بچے سے دریافت کیا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ تو بچے نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بنے گا جبکہ دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں ہے جو شاہدخان آفریدی کا شیدائی نکلا۔اس دوران بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ زندگی بہت پیاری اور خوبصورت ہے، اللّٰہ تعالی آپ تمام بچوں کو زندگی اور خوشیاں دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے بہت پیارے اور خوبصورت ہوتے ہیں، بچوں میں میری جان ہے، انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں۔بچوں کو مخاطب کر کے اداکارہ نے کہا کہ ’’آپ کو پتہ ہے کہ میرا بھی ایک بیٹا ہے، بہت پیارا سا چھوٹا سا اور بہت متحرک ہے۔ میرا بیٹا ابھی سے کہتا ہے وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے گا۔‘‘ریما خان نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ وہ آرٹسٹ بنے مگر وہ کہتا ہے کہ ’’نہیں بابا جیسا ڈاکٹر بنوں گا۔‘‘ریما خان نے یہ بھی کہا کہ ’’آرٹسٹ بھی لوگوں کے لیے خوشیوں کا باعث بنتے ہیں اور ڈاکٹر بھی مسیحائی کا کام کرتے ہیں۔ میں نے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ دونوں بنے، ڈاکٹر بھی اور آرٹسٹ بھی۔‘‘انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے سے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرے اور آرٹسٹ بن کر لوگوں کیلئے خوشیوں کا باعث بنے۔واضح رہے کہ ادکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کا بیٹا اذلان سات سال کا ہے۔ریما خان کے بیٹے سے متعلق خیالات سننے کے بعد اس پر بچوں نے خوب تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…