اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبد الکبر چتراتی نے اجلاس کے دور ان وفاقی وزراء کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اسی طرح وزرا غائب ہونا تھے اور ایوان خالی رکھنا تھا تو تبدیلی کا فائدہ ہے ۔ اجلاس کے دور ان جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبد الکبر چتراتی نے شکوہ کیاکہ یہاں وزرا کیوں موجود نہیں اب وفاقی کابینہ پر بھی فاتحہ پڑھ لیں۔انہونے کہاکہ اگر اسی طرح ایوان چلانا تھا تو پچھلا شورشرابے والا ایوان ہی ٹھیک تھا،اس وقت بھی کورم کا مسئلہ تھا آج بھی کورم کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اسی طرح وزرا غائب ہونا تھے اور ایوان خالی رکھنا تھا تو تبدیلی کا فائدہ ۔ اجلاس کے دور ان جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو نے کورم کی نشاندہی کردی اور کہاکہ اس طرح انجمن ستائش باہمی نہیں چلنے دیں گے ۔بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔