لاہو ر(این این آئی) ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیا اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے مقدمے میں ایف آئی اے نے نیا اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کردیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔منسٹری آف لا اینڈ جسٹس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر سکندر ذوالقرنین تھے ۔سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے سے روک دیا تھا۔سابق اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین نے پیش ہونے سے روکنے پر عدالت میں درخواست بھی دار کی تھی۔سکندر ذوالقرنین نے عدالت کو بتایا کہ ایف آی اے اب اس کیس کی پیروی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔