جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

چین بات کرنے کو تیار نہیں اور آئی ایم ایف قرضے دینے کو تیار نہیں، لیگی رہنما کی مفتاح اسماعیل پر شدید تنقید

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں دلچسپ صورت حال رہی، حکومتی اراکین اپنے ہی وزیر کے خلاف بول اٹھے،کورم کی نشاندہی کرنے والوں کے مائیک بند کر دئیے گئے، جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کرگئیں

جبکہ حکومتی اراکین صرف آٹھ ایوان کی کاروائی میں بیٹھے رہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم دورانی کی زیر صدارت اجلاس میں جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بار بار کورم کی نشاندہی کرنے کے لئے بٹن دبایا مگر سپیکر نے مائیک نہ دیا جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مائیک نہ دینے پر واک آوٹ کرگئیں ایم کیو ایم بھی بولنے کا موقع نہ دینے پر واک آوٹ کرگئی اس موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس صرف آٹھ ارکان کی موجودگی میں جاری رہاجبکہ اپوزیشن کا کوئی بھی رکن ایوان میں موجود نہیں اس موقع ہر مسلم لیگی ایم این اے قیصر احمد شیخ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خوشامدی اور چیلہ قرار دے دیا قیصر شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ خوشامدی اور چیلے ہیں،ناپختہ شخص کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بات کرنے کو تیار نہیں ہے ہے جبکہ آئی ایم ایف قرض دینے کو تیار نہیں ہے، قیصر شیخ نے کہا کہ پاکستان تقریباً دیوالیہ ہو چکا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مفتاح اسماعیل پر شدید تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر خزانہ ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…