اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت نے کہا تھا باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑوں روپے ملیں گے۔ ایک انٹرویومیں دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑو ں روپے ملیں گے اور میں تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی۔شادی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ کہتے ہیں قسمت میں جو لکھا ہو وہ ہو ہی جاتا ہے اس لیے شادی ہوگئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا یا میری فیملی کا کوئی گناہ تھا جس کی وجہ سے میری عامر لیاقت سے شادی ہوئی۔