بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

بچہ پیداکرو یا 5کروڑ روپے دو، والدین کی بیٹے کودھمکی

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ایک جوڑا اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف بچے کی پیدائش کیلئے عدالت جاپہنچا۔ والدین نے دھمکی دی ہے کہ بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے دیں۔ بھارتی ریاست اتر آکھنڈ کے شہر ہریدوار کے رہائشی ایس آر پرساد اور ان کی

اہلیہ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل پر لگادی، اسے امریکا میں تعلیم و تربیت کا موقع فراہم کیا۔ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ اس نے قرض لے کر گھر بنوایا، اب اس گھر کا قرض ادا کرنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں۔دونوں میاں بیوی نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کے ازالے میں ان کا بیٹا اور بہو ایک سال کے اندر صاحب اولاد ہوں اور اسے ہمارے حوالے کریں یا پھر دونوں ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے ادا کریں۔ایس آر پرساد کے وکیل اے کے سری واستو کا کہنا ہے کہ یہ کیس ہمارے معاشرے کی سچائی کو اجاگر کرتا ہے، والدین اپنی اولاد کیلئے زندگی بھر جدوجہد کرتے ہیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرتے ہیں لیکن جب بوڑھے والدین کو ضرورت ہوتی ہے تو بچے ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…