پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انصاف نہ ملنے پر شہری نے اپنی عدالت لگا لی

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) انصاف نہ ملنے پر شہری نے اپنی عدالت لگا لی،گھر میں ڈکیتی کے شبہ پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے دوست سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل شکرگڑھ کے نواحی گائو ں پھیرووال کے رہائشی محمد یونس جو کہ بیرون ملک مقیم تھا اور چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا ۔ 30 مارچ کی رات سات نامعلوم مسلح ڈاکوں اس کے گھر کی بیرونی دیوار پھیلانگ کر داخل ہوئے

اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ۔ ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے 45 تولہ طلائی زیورات 550000 نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس اسٹیشن نورکوٹ نے محمد یونس کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر لیا ۔ شہری محمد یونس نے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے متعدد بار پولیس اسٹیشن نورکوٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شکرگڑھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال کے دفتر کے بھی چکر لگائے ۔ مگر پولیس ڈاکوں کی گرفتاری اور شہری سے لوٹا ہوا گولڈ اور نقد رقم واپس دلانے میں ناکام ہو گئی ۔ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن نورکوٹ میں اسٹیشن ہائوس آفیسر انسپکٹر محمد عارف کی درخواست پر ایک ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ 15 پر پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی ۔ ایس ایچ او نے کہا کہ نورکوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچ کر 15 پر کال کرنے والے شخص محمد جاوید کو فون کال کرکے بلوایا گیا تھا ۔ کالر محمد جاوید نے پولیس کو بتایا میرا قریب ہی ڈیرا ہے ۔ میں رات کو اپنے ڈیرے کے باہر کھڑا تھا کہ اسامہ یونس ولد محمد یونس رہائشی گاوں پھیرووال اور ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر میرے قریب آئے اور مجھے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل جن ڈاکوئو ں نے میرے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے ۔

ریلوے اسٹیشن نورکوٹ کے قریب چھ افراد کے قتل کی انفارمیشن پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو حصار میں لے لیا ۔ اسٹیشن ہائوس آفیسر انسپکٹر محمد عارف نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص کی شناخت محمد اشرف عرف ماما چنگڑ رہائشی گائوں منڈی خیل تحصیل شکرگڑھ کے نام سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد جرائم پیشہ ہیں اور یہ بین الاضلعی

ڈکیٹ گینگ ہے ۔ پولیس اسٹیشن نورکوٹ کی انویسٹی گیشن اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر واقع کے شواہد اور سیمپل حاصل کر لئے ہیں ۔ فائرنگ سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر سینکڑوں مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے نورکوٹ میں چھ افراد کے قتل پر نوٹس لے لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب پولیس نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم ۔ آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔ انہوں نے چھ افراد کے قتل کو ہر پہلو پر انویسٹی گیشن کرنے کا بھی حکم دیا ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ نارووال میں چند ماہ کے دوران درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں ۔ ڈکیتی وارداتوں کے دوران ڈاکو لوٹ مار کے علاوہ اہل خانہ پر تشدد اور خواتین سے غیر اخلاقی حرکا ت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری طور سپیشل مہم کا آغاز کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…