جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بی جے پی کامسلمان بادشاہوں سے منسوب شاہراہوں کا نام بدلنے کا مطالبہ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) سے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت میں مسلمانوں بادشاہوں سے منسوب چھ شاہراہوں کا نام تبدیل کرے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ڈی ایم سی کے چیئرمین کو لکھے خط میں دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے تغلق روڈ، اکبر روڈ، اورنگ زیب لین،

ہمایوں روڈ، شاہجہاں روڈ اور بابر لین کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔گپتا نے تجویز دی کہ تغلق روڈ کا نام بدل کر گرو گوبند سنگھ مارگ، اکبر روڈ کا نام بدل کر مہارانا پرتاپ مارگ، اورنگ زیب لین کا نام بدل کر اے پی جے عبدالکلام لین، ہمایوں روڈ کا نام مہارشی والمیکی روڈ، شاہجہاں روڈ کا نام بدل کر بپن راوت روڈ اور بابر لین کا نام خودی رام بوس لین رکھا جائے۔ گپتا نے مرکزی وزیر اور این ڈی ایم سی کی رکن میناکشی لیکھی، وزیر اعلیٰ اور کونسل ممبر اروند کیجریوال، وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے، ممبران کلجیت سنگھ چاہل، وشاک سیلانی اور گریش سچدیوا، اور اے اے پی ایم ایل اے اور ممبر وریندر سنگھ کدیان کو خط لکھا۔قبل ازیں نہوں نے کجریوال پر زور دیا تھا کہ ہمایوں پور، یوسف سرائے، بیگم پور اور حوز خاص سمیت 40 دیہات کا نام آزادی پسندوں، شہیدوں، دہلی فسادات کے متاثرین، ملک کے مشہور فنکاروں اور کھلاڑیوں کے نام پر رکھا جائے۔گپتا نے گزشتہ ماہ جنوبی دہلی کے محمد پور گاؤں کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کا بورڈ لگایا تھا۔گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ خوشامد کی سیاست کی وجہ سے کیجریوال کسی خاص برادری کے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے ان گاؤں کے نام نہیں بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی 40 گاؤں کے نام بدلنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ ایسا ضرور کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…