بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی، عمران خان

datetime 11  مئی‬‮  2022 |

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سابق گورنر نے عمران خان کو صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوپیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے تاہم اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، صوبے کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں، صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں تاہم آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…