منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سری لنکا میں بد امنی کو روکنے کیلئے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

datetime 11  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے حکام نے گزشتہ روز ہونے والے پْرتشدد احتجاج اور فسادات کے بعد بدامنی پھیلانے والے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ہزاروں اہلکاروں کی مدد سے کرفیو نافذ العمل ہے، انہیں حکم جاری کیا گیا ہے کہ ‘اگرکوئی عوامی دولت کو لوٹے یا انہیں جانی نقصان پہنچانے کی

کوشش کرے تو اسے دیکھتے ہی گولی ماردی جائے۔گزشتہ روز کولمبو حکومت کے حامیوں کی جانب سے چھڑیوں اور ڈنڈوں کی مدد سے حکومت مخالف مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظاہرین ہفتوں سے جاری اقتصادی بحران پر احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے صدر گوٹابایا تاجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کے حامیوں کے حملے کے بعد مظاہرین کا ہجوم رات گئے تک ملک بھر میں جوابی کارروائی کرتا رہا، حکمران جماعت کے درجنوں سیاستدانوں کے گھر نذر آتش کردیے گئے جبکہ دارالحکومت میں واقع وزیر اعظم کے سرکاری دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش بھی کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 8 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔کرفیو کے باوجود بھی احتجاجی مظاہرے رات گئے تک جاری رہے، ہجوم نے حملہ کرتے ہوئیکولمبو کے سینئر پولیس افسران کو لے جانے والے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔افسران نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیشبندو تیناکون کو ہسپتال منتقل کیا تاہم بعدازاں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔دوسری جانب عینی شاہد کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے گروپوں نے کولمبو ائیر پورٹ جانے والی مرکزی سڑک بند کرتی ہے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکتے کہ راجا پاکسے کے وفادار ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش تو نہیں کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں،مختلف واقعات میں ہلاکتوں کے علاوہ 225 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایسا ہی منظر وزیر اعظم کے مستعفی ہونے پر دیکھا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…