منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عوام کو بدلا ہوا آزادکشمیر دینگے، سردار تنویر الیاس

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں موجود پوٹینشل کو بروئے کار لا کر سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے شروع کئے جائیں گے جن سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور ریاست ترقی کی نئی سمت پر رواں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تینوں ڈویڑنز میں جدید طرز پر ٹاؤن پلاننگ کی جائے گی۔دو سو سالہ منصوبہ بندی کے

پیش نظر شہروں اور ٹاؤنز کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔عوام اپنی آنے والی نسلوں کی بقائ� اور معیار زندگی کی بہتر ی کے لئے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات آزادکشمیر کا حسن ہیں اور اس حسن کو برقرار رکھنے کے لیئے ان کی کٹائی ترک کی جائے۔جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے آزادکشمیر میں خالی ہونے والے پہاڑوں پر وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔جنگلات کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنانے کے لیئے سفاری پارک بنائے جائیں گے،جن سے مقامی سطح پر روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔آزادکشمیر کے بڑے شہروں میں منی آئی ٹی پارکس قائم کرکے سافٹ ویئر ایکسپورٹس کا آغاز کیا جائیگا۔،اس ذریعے سے ہمارے نوجوان گلوبل ای انڈسٹری کا حصہ بن جائیں گے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میکانائزڈ فارمنگ اور جدید لائیو سٹاک کے ذریعے ریاست کی معیشت کو مستحکم کیا جائیگا۔ صحت کے شعبے میں ہنگامی اور جدید بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔آزادکشمیر میں حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔اس مقصدکے لیے1122 کو مزید بہتر بنا ئیں گے۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔نوجوانوں کو رسمی تعلیم کی بجائے ان کی اہلیت کے مطابق ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ وہ عملی زندگی میں بے روزگاری کے عفریت سے نجات حاصل کرسکیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب آزاد کشمیر کے عوام کو حقیقی معنوں میں بدلا ہوا کشمیر ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…