منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پولیو کے قطرے پلائے بغیر بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشانات لگانے کا انکشاف

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلائے بغیر بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشانات لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ اپریل میں شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پولیو کے نئے مثبت کیس سامنے آئے جبکہ مزید بچوں کا متاثرہونے کا اندیشہ ہے ۔اس ضمن میں محکمہ صحت کے مقامی حکام کے حوالے سے بعض ملکی وغیرملکی

ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے کچھ دوردراز پہاڑی اورسیکیورٹی لحاظ سے خطرناک دیہاتوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے بلکہ پولیو اہلکاروں نے بچوں کے انگلیوں پر جعلی نشانات لگاکراعلیٰ حکام کو غلط معلومات فراہم کیں۔رپورٹس میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ ان بچوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے جنہیں پولیو کے قطرے اورٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں لیکن یہ کنفرم ہے کہ درجنوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بغیر ہی اْن کی اْنگلیوں پر نشانات لگائے گئے اور وہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم رہ گئے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(اے ڈی ایچ او)ڈاکٹر شمس الرحمان نے بتایا کہ پولیو سے متاثر ہونے والے دونوں بچے وہ ہیں جنہیں قطرے نہیں پلائے گئے تھے لیکن ان کی انگلیوں پر جعلی نشانات لگائے گئے تھے۔پاکستان میںجب بچوں پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں، تو ہیلتھ ورکرز رجسٹر میں ان کا نام اور پتہ کا اندراج کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کے ثبوت کے طور پر انگلیوں پرنشان لگا ئے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں پولیو سے بچاؤ مہم کے صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ثمین جان کے حوالے سے مزیدکہاگیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ صوبے کے بعض دیگر علاقوں میں بھی پولیو مہم کے بارے میں غلط معلومات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کی انگلیوں پر نشانات ضرور لگائے جاتے ہیں لیکن انہیں ویکسین نہیں پلائی جاتی ۔سابق ڈائریکٹر ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایوب روز نے بتایا کہ پتہ چلا ہے کہ ان متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطروں سمیت معمول کے ٹیکے بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔ پندرہ ماہ تک کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے پر امید پیدا ہو گئی تھی کہ تین سال تک کیس رپورٹ نہ ہونے پر پولیو فری پاکستان کا اعلان کیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے ہم اب بھی ان من گھڑت افواہوں کا شکار ہو کر اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے نہیں پلاتے۔ڈاکٹر ایوب روزکے مطابق پوری دنیا کے 50سے زائد اسلامی ممالک میں کہیں پر پولیو وائرس کے خلاف مہم میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاتی لیکن بدقسمتی سے

پاکستان اور بالخصوص پشتون بیلٹ میں کیسز رپورٹ ہونا پریشانی کا سبب ہے۔ ْانہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ باقی ممالک سے پولیو وائرس کا صفایا کر دیا گیا ہے ۔ سابق ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ پولیو وائرس کے خلاف مہم میں فیک مارکنگ بہت اہم مسئلہ ہے جس کے لئے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا ٹریکینگ سسٹم بھی متعارف کیا گیا ہے

اور سیٹلائٹ کے ذریعے ٹیموں کی ٹریکینگ کی جاتی ہے جسے ابتدائی طورپر چھ اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ہفتہ کی مدت میںپولیو کے مسلسل دو کیس رپورٹ ہونے پر اے ڈی ایچ اوڈاکٹر شمس کا کہناتھا کہ ان علاقوں میں پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بغیرجعلی مارکنگ کرتی رہی جس کی وجہ سے بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے تھے

۔ڈاکٹر شمس نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ بعد پولیو کے دونئے کیس سامنے آنے پر شمالی وزیرستان اور ملحقہ شہر بنوں میں کوئک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فل پروف سیکورٹی میں دو روزہ خصوصی انسداد پولیومہم مکمل کی گئی جبکہ رواں ماہ دوبارہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیںگے۔ڈاکٹر شمس کا کہنا تھا کہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ ای پی آئی اور پولیو ٹیموں کے اہلکاروں کو مقامی لوگوں کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ خاموش رہتے ہیں اور فیک مارکنگ کر کے واپس آ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر شمس نے بتایا کہ ان علاقوں میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے مانیٹرنگ والی ٹیمیں بھی بہت کم جاتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…