ٹنڈوالہیار(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ اور آئین سے ناواقف شخص ہیں اس لئے تاریخ اور آئین کا مطالعہ کرکے پھر بات کیا کریں۔سراج الدولہ بادشاہ تھے اور عمران خان کونسے سے بادشاہ تھے جو ادارے کے سربراہ کو میر جعفر سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظھار انہوں نے منگل کو رضوی ھاس ٹنڈوالھیار میں
پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا میر جعفر عمران خان خود اور ان کی ٹیم کے لوگ ہیں جنہوں نے اتحادیوں اور عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جس وجہ سے شکست عمران خان کا مقدر بنی۔انہوں نے کہا کے آرمی چیف ریاست کے اھم ادارے کے سربراہ اور سپہ سالار ہیں،عمران خان کے بنی گالہ کے لئے سپہ سالار نہیں۔ انہوں نے کہا کے عمران خان اقتدار جانے کے بعد ھوش و حواس کھو چکے ہیں۔ عمران خان اور ان کے لوگ اگر نواز شریف اور دیگر کو میر جعفر سے تشبیہ دے رہے ہیں تو وہ بتائیں کے نوازشریف اور دیگر لوگ کب اور کس کے سپہ سالار رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کے سراج الدولہ بادشاہ تھے اور عمران خان وزیراعظم تھے اس لئے عمران خان خود کو بادشاہ سمجھنا چھوڑدیں۔انہوں نے مزید کہا کے بیرونی سازش کی باتیں کرنے والہ عمران خان خود سب سے بڑا سازشی اور انتشار پہیلانے والہ شخص ہے۔ عمران خان اقتدار چھینے جانے کے بعد ملکی ادارے کو سیاست میں ملوث کرکے ملک میں جمھوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے عمران خان جمھوریت اور جمھوری نظام کے کبھی حامی نہیں رہے اور ملک میں وہ اپنی بادشاھت چاہتے ہیں اس لئے وہ انتشار پیدا کرنے اور سازشوں پر اتر آئے ہیں مگر یہ ان کا خواب ہی رہے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان انتشار پیدا کرکے چاھتے ہیں کے وہ نہیں تو کوئی اور بھی نہیں مگر جمھوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائینگے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کے آئین کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور صدر مملکت گورنر پنجاب کو ہٹانے کے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کے عمران خان کا بیرونی سازش کا بیانیہ اور ڈرامہ بے نقاب ہوچکا ہے، امپورٹیڈ کوئی اور نہیں عمران خان کے اکثر ساتھی گرین کارڈ ہولڈرز امپورٹیڈ برانڈز ہیں اور عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباھی کے کنارے پر پہنچایا اب جمھوری قوتیں ملک کو بھتری کے راستے پر لانے کی کوششیں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔کارکنان گھر گھر رابطہ مھم تیز کریں۔ دریں اثنانثار کھوڑو کی صدارت میں ٹنڈوالھیار میں رضوی ھاس پر پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کا اجلاس ہوا اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواران کی درخواستوں اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں 15 مئی کو کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں عاجز دھامراہ، نعمان شیخ، سید علی نواز شاہ رضوی، آفتاب خانزادہ، سید اعجاز شاہ سمیت دیگر رھنماوں نے شرکت کی۔